Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش، ماں سمیت 4 افراد ذبح کر دیئے

رباط۔۔۔افریقی ملک مراکش میں ایک سنگ دل شخص نے اپنی ماں سمیت خاندان کے 4 افراد کے گلے کاٹ کرانہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ لرزہ خیز واقعہ شمالی مراکش کے شہر تطوان میں پیش آیاجہاں ایک نوجوان نے اپنی ماں، چھوٹے بھائی اور 2 بھانجوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کئے جانے والے بچوں کی عمریں اور3 اور5 سال کے درمیان ہیں۔ ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 27 سال  ہے۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق ملزم نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جو تن تنہا ایک گھر میں رہتا ہے،اس کے اہل خانہ بوسافو کالونی میں رہائش پذیر ہیں۔مجرم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
اسے بھی پڑھیں:جاپان کا پہلا ایف 35 لڑاکا طیارہ میساوا اڈے پہنچ گیا

شیئر: