Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راو انوار کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد طلب

  کراچی.. آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نقیب اللہ قتل میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مدد مانگ لی۔ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے حساس اداروں کو لکھے گئے خط میںدرخواست کی ہے کہ ملزم راو¿ انوار کی نشاندہی، تلاش اور گرفتاری ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس بنیادوں پر ہر ممکن مدد کی جائے۔آئی جی سندھ نے خط میں کہا کہ راو¿ انوار ملک سے فرار ہونے کی سر توڑ کوششیں کررہا ہے جلد سپریم کورٹ میں پیش کرنا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کی گرفتاری کےلئے کی پولیس کو 3دن کی مہلت دی ہے۔
 

شیئر: