Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی خاتون وزیر خزانہ نورہ الفصام کا استعفی منظور

کونا نے وزیر خزانہ کے استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی (فائل فوٹو)
کویت کی خاتون وزیر خزانہ نورہ الفصام نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا نے وزیر خزانہ کے استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ امیری فرمان میں ان کا استعفی منظور کرکے کویت کے پانی، بجلی اور تجدید پزیر توانائی کے وزیر صبیح المخیزیم کو قائم مقام وزیرخزانہ مقرر کیا گیا ہے۔‘
کویتی وزیراعظم کی تجویز پر وزیرخزانہ، اقتصادی امور کا استعفی منظور کرکے قائم مقام وزیر خزانہ کا تقرر کیا گیا۔
خاتون وزیر خزانہ نورہ الفصام نے کوت یونیورسٹی سے انڈرسٹریل اینل سسٹم انجینیئرنگ میں ایم بی اے اور بی ایس سی کی ڈگری  حاصل کی۔
انہیں 25 اگست 2024 کو کابینہ میں ردوبدل کے کے دوران وزیر خزانہ، اقتصادی امور اور سرمایہ کاری کا وزیر ممکت مقرر کیا گیا تھا۔
قائم مقام وزیرخزانہ صبیح المخیزیم اس سے قبل 2018 سے 2023 تک وزارت اعلی تعلیم کے انڈر سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

شیئر: