Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ کا انڈیا پرعائد ٹیرف میں نمایاں اضافے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ انڈیا پر عائد ٹیرف میں ’نمایاں اضافہ‘ کریں گے، کیونکہ انڈیا روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک بیان میں کہا کہ ’انڈیا نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے، بلکہ اس میں سے زیادہ تر تیل کو کھلی منڈی میں منافع کے لیے دوبارہ فروخت کر رہا ہے۔ انہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ یوکرین میں کتنے لوگ روسی جنگی مشین کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں۔‘
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے، میں انڈیا کی جانب سے امریکہ کو ادا کیے جانے والے ٹیرف میں نمایاں اضافہ کروں گا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈیا نے حالیہ مہینوں میں روس سے رعایتی نرخوں پر خام تیل کی خریداری بڑھائی ہے، جو یوکرین جنگ کے بعد عالمی سطح پر ایک سفارتی اور اقتصادی موضوع بن چکا ہے۔
 

شیئر: