Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر خاں شیروانی سے اظہار تعزیت

 جازان (جی ایس ایوب)جازان کی معروف سماجی شخصیت امیر خان شیروانی کے ماموں عبدالمعین خان شیروانی کا طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال ہوگیا۔ جازان، جدہ، خمیس مشیط اور دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے امیر خان شیروانی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے ماموں کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی ہے۔ عبدالمعین خان کا راولپنڈی میں سیاسی و ادبی شخصیات میں شمار ہوتا تھا۔ پوری زندگی خدمت خلق میں گزاری۔ پاکستان ویلفیئر فورم کے صدر فاروق بٹ ، ڈاکٹر ز فورم عسیر کے چیئرمین ڈاکٹر جمیل مغل، شہاب احمد صدیقی، ڈاکٹر اے ڈی میمن ،چیئرمین ریاض چوہدری، سید عاصم حسین شاہ، عسیر کرکٹ لیگ جازان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین لیاقت علی ، توصیف کیانی اور کوہستان ویلفیئر سوسائٹی سعودی عرب کے چیئرمین بشیر آف بالا کوٹ نے امیرخان شیروانی اوربابر خان شیروانی سے انکے ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

شیئر: