Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی بڑی معیشتیں مسلسل بہتری کی جانب گامزن

نیویارک .... گزشتہ دہائی کے معاشی بحران کے بعد عالمی معیشت سنبھلنا شروع ہوگئی اور اب بڑے ملکوں کی معاشی صورتحال مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔امریکی اخبار کے مطابق دنیا کے بڑے ملکوں کی معیشت اب مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ایک دہائی قبل کے سنگین معاشی بحران نے دنیا بھر کے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا تاہم اب گراوٹ کے سائے چھٹ رہے ہیں جس کے اثرات امریکہ، یورپ سمیت دنیا بھر میں محسوس کئے جارہے ہیں۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بہتری چینی معیشت میں آئی جس کی شرح نمو 6.6 فی صد ہے۔امریکی معیشت میں 2.3 فی صد کی شرح سے بہتری آئی جبکہ یورپی ممالک میں یہ شرح 2.2 فی صد رہی۔

شیئر: