Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کافی پر پابندی کاامکان

 کیلیفورنیا .... آپ کو شاید یہ سن کرحیرت ہو کہ امریکہ میں جہاں کی اکثریت کافی کو پسند کرتی ہے ایک ریاست ایسی بھی ہے جس نے اس کی کاشت ، پیداوار اور استعمال پر پابندی لگانے کے بارے میں غور کرنا شروع کردیا ہے۔ حکام کا کہناہے کہ کافی کا زیادہ استعمال بلکہ معمولی استعمال بھی سرطان کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ سائنسدانوں کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف تجربات نے یہ بات ثابت کی ہے کہ کافی کے اندر مضر صحت کیمیکلز کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ کافی پر پابندی لگانے کا بیڑا ایک مقامی گروپ نے اٹھایا ہے۔ جس کا کہنا ہے کہ وہ انسداد سرطان کی مہم چلا رہا ہے او راس ادارے نے کافی تیار کرنے والی درجنوں کمپنیوں پر مقدمات بھی دائر کردیئے ہیں۔ واضح ہو کہ 1986 ءمیں جین فونڈا اور ان جیسی دیگر سیلیبریٹیز نے سب سے پہلے کافی کے خلاف مہم چلائی تھی اور کہا تھا کہ ان کے اندر 900ایسے کیمیائی عنصر ہیں جو نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔

شیئر: