Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وافدین فیس” سداد “ سے جمع کرسکتے ہیں، ادا شدہ واپس نہیں ہوگی

 جدہ.... محکمہ پاسپورٹ نے 2020تک تارکین فیس کی وصولی کا طریقہ کار جاری کردیا۔محکمہ جوازات سے کسی بھی خدمت کے لئے رجوع کرنے پر مقررہ مطلوبہ فیس وصول کرلی جائیگی۔ فیس کی ادائیگی بینکوں کی جانب سے پیش کی جانے والی جملہ سہولتوں اور سداد کے ذریعے ہوسکے گی۔ فیس کی بابت استفسارات کئے جاسکتے ہیں۔ جوابات دیئے جائیں گے۔تارکین وطن” ابشر“کے ذریعے ھویہ مقیم (اقامہ) کی باقی ماندہ مدت کی بابت استفسار کرسکتے ہیں۔اقامے کے اجراءیا تجدید کے وقت یکم جولائی 2017ءسے ماہانہ فی مرافق یا فی تابع 100 اور یکم جولائی 2018ءسے 200ریال ماہانہ کے حساب سے فیس وصول کی جائیگی۔اگر تارک وطن نے مذکورہ فیس ادا نہیں کی ہوگی تو خروج و عودہ کے اجراءکی کارروائی بھی مذکورہ فیس کی ادائیگی کے بغیر نہیں ہوگی۔ خروج نہائی بھی مذکورہ فیس کی ادائیگی کے بغیر نہیں دیا جائیگا۔ محکمہ جوازات نے واضح کیا ہے کہ نجی اداروں کے غیر ملکی ملازمین کے مرافقین اورتابعین پر فیس مقرر کی گئی ہے۔ ”تابع“ سے مراد بیوی، 18برس سے کم عمر کے بیٹے اور بیٹیاں جبکہ مرافق سے مراد 18برس یا اس سے زیادہ عمر کے بیٹے، دوسری تیسری اور چوتھی بیوی، والدین، سسر، ساس اور گھریلو عملہ ہے۔ علاوہ ازیں ہر وہ غیر ملکی جو تارک وطن کارکن کی کفالت پر سسٹم میں درج ہوگا وہ بھی مرافق کے تحت آئیگا۔نجی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے تمام مرافقین اور تمام تابعین پر فیس ہے۔ اس سے کسی بھی ملک کے شہری مستثنیٰ نہیں۔ اقامہ نظام میں فیس سے مستثنیٰ گروپ موجودہ ”مقابل مالی“ وصولی سے مستثنیٰ رہیں گے۔ غیر ملکیوں کے نومولود پر بھی فیس ہے۔ اندراج کی تاریخ سے موثر بماضی ہوگی۔ نومولود کی اس مدت کی بھی فیس لی جائیگی جس میں اسکا اندراج نہیں کرایا گیا ہوگا۔ عمل درآمد یکم جولائی 2017ءسے مانا جائیگا۔ وصول شدہ فیس واپس نہیں کی جائیگی
 

شیئر: