Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میوات کے مسلمانوں کی جانب سے ’’بیف ‘‘نہ کھانے کا اعلان

نئی دہلی۔۔۔۔ہندومسلم بھائی چارہ کو قائم رکھنے کیلئے میوات کے مسلمانوں نے اب گائے کا گوشت نہ کھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت سے میوات کے علاقے میں چل رہے سبھی مذبح خانوں کو بند کرنے ، نئے لائسنس جاری نہ کرنے کے ساتھ پرانے لائسنس بھی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اطلاع کے مطابق میوات علاقے کے مسلمانوں پر ہمیشہ یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ وہ گائے کا گوشت کھاتے ہیں اور گائے کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔اس الزام کو ختم کرنے کیلئے میوات کے مسلمانوں نے بڑی پنچایت کرکے بیف نہ کھانے کا فیصلہ کیا۔

شیئر: