Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیٹھی میں تشدد ، ایک ہلاک،5زخمی

     امیٹھی - - - -  اتر پردیش  کے شہر کاس گنج  کی طرح  اسی ریاست کے امیٹھی  میں بھی  منگل کو دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا  جس کے  نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔  شہر کے جگدیش پور تھانہ علاقے میں  اس واقعہ کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے  صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات  سخت کردیئے ہیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دو خاندانوں کے بیچ  پرانی رنجش کا معاملہ ہے۔  شہر  کے سرکاری ریسٹ ہاؤس کے سامنے ایک نامعلوم شخص نے بم پھینکا  جس کے بعد کئی راؤنڈ فائرنگ بھی ہوئی۔فائرنگ کے نتیجے میں جہاں ایک شخص ہلاک ہوا وہاں5 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال  پہنچا دیاگیاہے۔  سینیئر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور  حالات پر کنٹرول پانے کیلئے سخت اقدامات  کی ہدایات  جاری کی گئی ہیں۔

شیئر: