Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس سیل

ممبئی۔۔۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس سیل کردیا ۔علی باغ میں واقع فارم ہاؤس کو گمنام پراپرٹی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت سیل کردیا گیا۔ شاہ رخ خان نے علی باغ میں کاشت کیلئے زمین خریدی تھی لیکن انہوں نے وہاں بڑا فارم ہاؤس بنالیا ۔ یہ فارم ہاؤس 19ہزار960مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔شاہ رخ پرالزام ہے کہ زراعت کیلئے زمین خریدنے کیلئے ایک درخواست دی تھی لیکن بعد میں ذاتی استعمال کیلئے علی باغ میں فارم ہاؤس تعمیر کرلیا۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ پی بی پی ٹی ایکٹ کی دفعہ 2کے مطابق گمنام لین دین کے تحت آتا ہے ۔

شیئر: