Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائلٹ آئی میک اپ کیسے کریں ‎

سب سے پہلے گہرا نیلا آئی شیڈ  آنکھوں کے اوپر بالکل درمیان میں اور بیررونی کناروں پر یوں لگائیں کہ  ایک نیلے تکون کی شکل بن جائے . اب اسے اچھی طرح بلینڈ کریں اور اس بات کا دھیان رکھیں کہ نیلا رنگ بھنووں کی جانب زیادہ اوپر تک نہ جانے پائے . اب وائلٹ آئی شیڈ کو درمیان سے لگانا شروع کریں اسے بھی نیلے رنگ کی طرح بند آنکھوں کے درمیان اور کناروں پر لگائیں . پھر ان دونوں رنگوں کو اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ رنگوں کے اس امتزاج سے ایک خوبصورت اور دلکش وائلٹ تاثر پیدا ہو . اب آئی پینسل کی مدد سے گہرا وائلٹ یا جامنی رنگ  اوپری پلکوں کے ساتھ ساتھ نفاست سے لگائیں اور آئی پینسل یا کاجل کی ڈوری نچلی پلکوں پر بھی لگا لیں . کاجل ہلکا اور  باریک لگائیں تاکہ میک اپ میں نکھار پیدا ہو سکے . آخر میں آنکھوں پر مسکارا لگائیں  اور لگانے سے پہلے برش پر سے اضافی مسکارا ضرور صاف کر لیں . شام کی تقریبات میں اس گہرے آئی میک اپ کی مناسبت سے ہلکے رنگ کی لپ اسٹک کا انتخاب کریں .
یہ بھی پڑھیں:آنکھوں کی حفاظت

شیئر: