Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنہیں وقت گزارتا ہے وہ عمریں چھپاتے ہیں‎

کہتے ہیں خواتین سے انکی عمر نہیں پوچھنی چاہیے .سوال یہ ہے کہ کیا مرد اپنی اصل عمر بتا دیتے ہیں ؟ سوال تو یہ بھی ہے کی کسی سے اس کی عمر پوچھنا درست ہے بھی یا نہیں ؟  ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں  جہاں ہر چیز  کا محور عمر ہے . اسی کی بنیاد پر فیصلے کیے جاتے ہیں اور  اسی کی بنیاد پر قسمتیں بنائی اور بگاڑی جاتی ہیں . اب اس عمر میں اسکول جاؑ ؤ گے ؟  یہ بھی پڑھنے کی کوئی عمر ہے ؟  اس عمر میں بچوں کے ساتھ کلاس میں بیٹھو گی ؟ تمہاری اتنی عمر ہو گئی شادی نہیں ہوئی اب تک ؟  تمھاری عمر کی لڑکیاں تو گھر بسائے بیٹھی ہیں  وغیرہ وغیرہ .  دلچسپ بات یہ ہے کہ عمر جاننے کا زیادہ شوق خواتین کو ہوتا ہے جو اکثر یا تو براہ راست عمر پوچھ لیتی ہیں یا پھر حیلے بہانے سے عمر جاننے کی کوشش کرتی ہیں  . اہم بات یہ ہے کہ عمر کو اس قدر اہمیت دینے کی ضرورت نہیں  یہ محض ایک ہندسہ ہے اسے زندگی کا مرکز نہ بنائیں  . خوشی ، غم ، کامیابی اور ناکامی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں  . اور پھر سوال یہ ہے کہ عمر چھپانے کی کیا ضرورت ہے اور سچ بتا دینے میں کیا حرج ہے  . کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے جو وقت کو گزارتے ہیں وہ فخریہ بتاتے ہیں اور جنہیں وقت گزارتا ہے وہ عمریں چھپاتے ہیں . 
یہ بھی پڑھیں:آپ خوشی کو ڈھونڈیں خوشی آپ کو ڈھونڈ لے گی

شیئر: