Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہناز شیخ سے منسوب ہاکی گراونڈ کی تعمیر مکمل

 
اسلام آباد : راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن اور راولپنڈی کے ہاکی کھلاڑیوں کےلئے حکومت پنجاب کی طرف سے ہالینڈ کا بنا ہوا آسٹروٹرف گراونڈ میں بچھا دیا گیا ہے۔ اس گراونڈ کو پاکستانی ہاکی لیجنڈ شہناز شیخ سے منسوب کیا گیا ہے ابھی گراونڈ کے باہر کے حصہ کا کچھ کام باقی ہے تاہم فلڈ لائٹس اور گراونڈ کو پانی دینے کا آٹومیٹک نظام مکمل ہو چکا ہے۔ شہناز شیخ ہاکی گراونڈ کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کریں گے لیکن آسٹروٹرف پر ایک افتتاحی میچ5 فروری کو کھیلا جا رہا ہے ۔ نمائشی میچ شہناز شیخ الیون اور سابق اولمپیئن منظور جونیئر الیون کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔ اس میچ سے قبل گرلز ٹیموں کا ایک میچ بھی منعقد ہو گا۔ میونسپل ا سٹیڈیم سیٹلائٹ ٹاﺅن کے مدمقابل مسلم ہائی ا سکول سید پور روڈ کے گراونڈ پر بچھائے گئے آسٹروٹرف پر شہناز شیخ اکیڈمی ہاکی کے مستقبل کیلئے نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کاکام جلد شروع کر دے گی جس کی نگرانی خود اولمپیئن شہناز شیخ کریں گے ۔ گراونڈ کے اندر میچ دیکھنے اور ہاکی سے لطف اندوز ہونے کے لئے تماشائیوں کی اچھی خاصی تعداد میں بیٹھنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

شیئر: