Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میڈ ان پاکستان‘ 5G سمارٹ فونز، مقامی موبائل انڈسٹری میں نئے دور کا آغاز

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں جلد 5G موبائل سروس شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس نئی ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی، جس سے آن لائن تعلیم، بزنس اور ڈیجیٹل سروسز میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
اس وقت پاکستان میں کئی ایسے سمارٹ فون موجود ہیں جو 5G کو سپورٹ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آئی فون سیریز کے فون 5G کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔ اسی طرح سام سنگ کے فونز جیسے سام سنگ گلیکسی بھی 5G نیٹ ورک کو سپورٹ کرتے ہیں۔ 
موبائل سمبلرز کے مطابق بیرونِ ملک سے لائے گئے کئی سمارٹ فونز، خاص طور پر آئی فون اور سام سنگ کے جدید ماڈلز، پاکستان میں بھی 5G نیٹ ورک کے ساتھ کام کر سکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ چین کی مدد سے پاکستان میں سمبل ہونے والے موبائل فونز بھی جلد ہی 5 جی سپورٹڈ فون مارکیٹ میں متعارف کروانے جارہے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان میں سستے اور معیاری 5 جی سپورٹڈ فون دستیاب ہوں گے۔  کراچی سی زین علی کی رپورٹ

شیئر: