Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹاگانگ ٹیسٹ ڈرا ہو گیا، مومن الحق مین آف دی میچ رہے

 
چٹاگانگ: بنگلہ دیش میں جاری2 ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ میں ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز513رنز کے جواب میں 9وکٹوں پر 713رنزپر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 200رنز پورے کرنے کے بعد 107رنز کا اضافہ کیا اور اس کی 5وکٹیں گر گئیںتا ہم آخری دن اور کم وقت کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا جس کے باعث امپائرز نے کچھ دیر قبل ہی میچ ڈرا کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے بیٹسمین مومن الحق نے پہلی اننگز میں 176رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کرتے ہوئے 105رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔قبل ازیں سری لنکا کی پہلی اننگز 713رنز میںکوشل مینڈس کی196رنز کی خوبصورت شراکت یادگار رہے گی۔ روشن ڈی سلوا نے کیریئرکی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرکے 109رنز بنائے۔ دھننجائے ڈی سلوا نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 175رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان دنیش چندی مل نے اپنے 87 بنائے۔ نیروشان ڈکویلانے بھی نصف سنچری اسکور کی اور62رنز بنائے۔ ہیرتھ کو جب تیج الاسلام نے ایل بی ڈبلیو کیا تو اسکور 713 تھا ، چندی مل نے پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے4جبکہ مہدی حسن نے3وکٹیں لیں۔ بنگلہ دیشی اوپنر نے200رنز کی برتری کے دباومیں دوسری اننگزشروع کی۔چوتھے دن اضافی اوور کی 5ویں گیند پر سری لنکا کو ایک اہم کامیابی ملی جب رنگانا ہیرتھ نے مشفق الرحیم کو کیچ آوٹ کردیا۔ اس سے کچھ ابہام بھی پیدا ہوا تاہم میچ بے نتیجہ رہا۔ دوسرا ٹیسٹ 8 فروری سے ڈھاکا میں کھیلا جائیگا۔

شیئر: