Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج سپریم کورٹ کا احکامات نہ مانے ،مالدیپ

 مالے .. مالدیپ میں حکومت نے فوج اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے صدر عبداللہ یامین کی گرفتاری یا مواخذے کے احکامات نہ مانے۔ اسکے خلاف مزاحمت کی جائے۔ سپریم کورٹ کے ججوں نے غیرمتوقع فیصلے میں اپوزیشن رہنماﺅںکی رہائی اور 12 قانون سازوں کی برطرفی کا اقدام کالعدم قرار دیا تھا۔ یامین حکومت نے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا ۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں کی رہائی کے حکم پر عملدرآمد میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ اٹارنی جنرل محمد انیل نے کہا ہے کہ صدر یامین کے مواخذے یا انہیں گرفتار کرنے کے کوئی بھی عدالتی احکامات غیردستوری ہوں گے، فوج اور پولیس ان پر عمل درآمد نہ کرے۔
 

شیئر: