Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال میں پیاز کی قیمتوں میں 400فیصد اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔ ملک کی پیاز کی بڑی ہول سیل مارکیٹیں لاسل ،پمپل اور بنگلور میں ہیں ۔وہاں گزشتہ ایک سال کے دوران400فیصد تک پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پیاز کی قیمت میں اس قدر اضافے سے پیاز کے تاجروں کو نقصان پہنچا۔وزارت زراعت کے مطابق ان ہول سیل مارکیٹوں میں پیاز مہنگی ہونے کے باعث30فیصد تک کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ملک کے دیگر علاقوں میں پیاز کی قیمتوں میں گزشتہ 6ماہ میں 30تا 40روپے فی کلو اضافہ ہواجبکہ چھوٹے بازاروں میں پیاز کی قیمتوں میں معمولی اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔وزارت زراعت کے مطابق امسال پیاز کی مجموعی پیداوار 21.4ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال 22.4ملین ٹن تھی۔ طوفان اور موسم کی خرابی کی وجہ سے شولا پور، ناسک ، احمد نگر اور لاسل میں پیاز کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

شیئر: