Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی بورڈ کے امتحانات کل سے شروع

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش مادھمک شکشا پریشد کے زیر اہتمام 2018ء کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کل سے شروع ہونگے۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے امتحانات کو نقل سے پوری طرح پاک کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ پہلی مرتبہ تمام امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے اور حساس مراکز کی نگرانی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تعینات کردی گئی۔جن مراکز پر طالبات اپنے ہی اسکول میں امتحان میں بیٹھیں گی وہاں پر دوسرے کالج کااسٹاف ہوگا۔امتحان کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے بند ہونے یا نہ چلنے پر مرکز کے نگراں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ فلائنگ اسکواڈ کے ساتھ پولیس فورس بھی ہوگی ۔ باخبر ذرائع کے مطابق امسال ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات 6فروری سے شروع ہونگے ۔ ہائی اسکول کے امتحان 6فروری سے 22فروری تک جبکہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات 10مارچ کو ختم ہونگے۔ دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں کل67لاکھ540طلبہ و طالبات شریک ہونگے۔

شیئر: