Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں دھند کے باعث حادثات، ٹریفک روانی متاثر

ابو ظبی: ابو ظبی پولیس نے کہا ہے کہ دھندباعث آج منگل کو ابوظبی کے قریب دو ٹریفک حادثات ہوئے۔ شاہراہ محمد بن راشد پر حادثات کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا ۔ دھند کے باعث ٹریفک روانی بھی متاثر رہی۔
مزید پڑھیں: امارات میں آج بھی دھند رہے گی
واضح رہے کہ آج صبح ملک بھر میں دھند چھائی رہی جس کے باعث معمولات زندگی جزوی طور پر متاثر ہوگئی۔ ابوظبی اور دیگر شہروں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ ایک ہزار میٹر تک محدود رہی۔ 
مزید پڑھیں: پہلے اماراتی سیٹلائٹ کی تیاری، محمد بن راشد نے افتتاح کردیا
بیشتر اسکولوں کی انتظامیہ نے والدین کو ایس ایم ایس کے ذریعہ بسوں کی تاخیر سے پہنچنے کی اطلاع کردی تھی۔ ابوظبی پولیس نے مختلف شاہراہوں پر سلامتی کے لئے نفری بڑھا دی۔
امارات کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: