Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: معطلی کے بعد ایک سال کے اندر صارف اپنی سم بحال کراسکتا ہے

دبئی: کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ موبائل سم معطل کرنے کے بعد ایک سال تک کسی دوسرے صارف کو نہیں دیا جاسکتا۔ معطلی کے بعد ایک سال کے اندر صارف اپنی سم دوبارہ بحال کرنے کا حق رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:امارات: ساحلی علاقوں میں آج بھی دھند رہے گی
موبائل کمپنی اگر سم کسی دوسرے صارف کو جاری کرنا چاہے تو اسے پرانے صارف یا اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے موبائل کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ اتھارٹی کی نئی ہدایت پر عمل کریں اور جس صارف کے نام پر سم جاری کی گئی ہے، اگر کسی بھی وجہ سے سم معطل کی جائے تو اسے کسی دوسرے صارف کے نام پر جاری کرنے کے لئے ایک سال کا انتظار کیا جائے۔
مزید پڑھیں: منگل سے ہفتہ تک عالمی سائیکلسٹ دبئی کا چکر لگائیں گے
اس عرصے کے دوران اگر صارف اپنی معطل شدہ سم بحال کرنا چاہئے تو اسے بحال کیا جائے۔
 

شیئر: