Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین کیخلاف قطری سازش پر علمائے پاکستان کا اظہار مذمت

ریاض....پاکستان علماءکونسل نے گزشتہ حج موسم میں قطر کی جانب سے حج انتظامات کو بین الاقوامی شکل دینے کی کوشش پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ کونسل کے سربراہ مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا کہ حرمین شریفین اور حج کو بین الاقوامی انتظامیہ کے حوالے کرنے کی کوشش خطرناک سازش ہے۔ قطر اس حوالے سے ایران کے عیارانہ نقش قدم پر چل رہا ہے۔ انہوں نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ پاکستانی علماءحرمین شریفین اور حج انتظامات کو بین الاقوامی ادارے کے حوالے کرنے کی کوششوں کو اسلامی مقامات مقدسہ کے خلاف خطرناک سازش سمجھتے ہیں۔پاکستانی علماءاس اقدام کو حرمین شریفین کے خلاف جنگ کے مترادف مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر کو سیاسی مقاصد کیلئے حرمین شریفین اور حج انتظامات کو استعمال کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔ امت مسلمہ کو مکمل بھروسہ ہے کہ سعودی عرب اور اسکے قائدین حج انتظامات مثالی شکل میں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 

شیئر: