Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش: کشتی ڈوبنے سے 16افراد ہلاک،31لاپتہ

رباط۔۔۔ مراکش کی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقے میلیلا کے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 31لاپتہ  ہو گئے۔ منگل کی علی الصبح سپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی مراکش کی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقے میلیلا کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی ۔حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تارکین وطن کا تعلق افریقہ سے تھا۔کشتی پر 47 افراد سوار تھے، تاہم دیگر کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس میں برفانی طوفان سے ایک شخص ہلاک

شیئر: