Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کی اہلیہ سڑک حادثے میں بال بال بچیں

چتوڑ گڑھ۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کی بیوی یشودا بین سڑک حادثے میں بال بال بچ گئیں جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار کی موت اور ایک زخمی ہوگیا۔متعلقہ افسر راکیش راجورا نےنے بتایا کہ یشودا کل شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد احمد آباد واپس آرہی تھیں کہ کاٹو داموڑ کے نزدیک ان کی کار ٹرک سے ٹکراگئی جس سے ان کے گارڈ اور کزن زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور راحت رسانی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے بسنت بھائی کو مردہ قراردیدیا جبکہ یشودا بین اور ایک دوسرے شخص کو چتوڑ گڑھ منتقل کردیا۔

شیئر: