Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ٹی20 میچ: ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی20 بالترتیب 11 اور 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میںٹاس جیت کر بیٹنگ کر رہی ہے۔
تینوں میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جن میں دائیں ہاتھ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ہے، جبکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں پاکستان کے کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی 20 بالترتیب 11 اور 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 سیریز کے بعد پاکستان سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا جس میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی اور مجموعی طور پر سات میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے ابتدائی تین میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے بقیہ لیگ میچز اور فائنل لاہور منتقل ہو جائیں گے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون:
صاحبزادہ فرحان (کپتان)، فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، شاداب خان، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، عمران رندھاوا، رضا اللہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

 

شیئر: