Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی انشورنس فیس زیادہ ہے، ساما

ریاض۔۔۔سعودی مالیاتی ایجنسی سامانے واضح کیا ہے کہ گاڑیوں کی انشورنس فیس زیادہ ہے۔ساما کے گورنر ڈاکٹر احمدالخلیفی نے المدینہ اخبارسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داخلہ و صحت کی وزارتوں نیز انفارمیشن نیشنل سینٹر کے تعاون سے گاڑیوں کی انشورنس کی بھاری فیس کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ساما کی کوشش ہے کہ انشورنس فیس کم ہوخاص طور پر ایسی گاڑیوں کے مالکان کی انشورنس فیس کم کی جائے جن کا ریکارڈ صاف ہو۔ دوسری جانب انشورنس کمپنیوں کے ترجمان عادل العیسیٰ نے کہا ہے کہ حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث کمپنیاں انشورنس بڑھانے پر مجبور ہیں۔ دریں اثناء ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل میں ٹرانسپورٹ کمیٹی کے چیئرمین سعید البسامی نے کہا کہ مملکت میں ٹرانسپورٹ کمپنی سے متعلق رپورٹ ساما کو پیش کی جس میں واضح کیا گیا کہ انشورنس کی بڑھتی ہوئی فیس کے گاڑیوں کے مالکان پر کیا اثرات مرتب ہونگے ، ساتھ یہ درخواست کی گئی ہے کہ انشورنس فیس کا نیا نرخ نامہ جاری کیا جائے جس میں گاڑیوں کے مالکان کا بھی لحاظ رکھا جائے۔

شیئر: