Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے جے 20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ آپریشنل کر دیا

بیجنگ۔۔۔چینی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جے 20 اب جنگی مقاصد کیلئے تیار ہے اور فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ چین کے صدر ملک کی مسلح افواج کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں جس میں اینٹی سیٹلائٹ میزائل ، آبدوزیں وغیرہ بھی شامل ہیں ۔ ایک بیان میں چینی فضائیہ کا کہنا تھا کہ جے 20 کو لڑاکا یونٹس کا حصہ بنا دیا گیاہے۔ بیان کے مطابق اس طیارے کی بدولت فضائیہ کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ وہ ملکی خودمختاری ، سیکیورٹی اور خطے کے دفاع کیلئے مقدس مشن مکمل کر سکے گی۔یہ طیارہ امریکہ کے ایف 22 جیسی رڈار کو دھوکہ دینے کی کتنی صلاحیت رکھتا ہے یہ فی الحال کہنا مشکل ہے ۔
اسے بھی پڑھیں:اٹلی میں 10 ہزار تارکین آسمان تلے رہنے پر مجبور

شیئر: