Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونٹر اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

 
سیول: پاکستان سمیت92 ممالک کے 3000 ایتھلیٹس جنوبی کوریا میں ونٹراولمپکس گیمز میں حصہ لے رہے ہیں، مقابلے 25 فروری تک جاری رہیں گے۔ بائیسویں ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چینگ میں ہوئی۔ مقامی فنکاروں نے سرد موسم میں شائقین کا خوب لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔پاکستان سمیت تمام ممالک کے تقریبا 3ہزار کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ملک کے جھنڈے کے ساتھ مارچ پاسٹ کیا۔کھلاڑیوں کے درمیان15کھیلوں میں102 گولڈ میڈلز جیتنے کے مقابلے ہوں گے جو 25 فروری تک جاری رہیں گے۔ونٹر اولمپکس کی خاص بات یہ رہی کہ میزبان جنوبی کوریا اور شمالی کوریا نے ایک ہی جھنڈے تلے ونٹر اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔

شیئر: