Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی حجاب کی پابندی عبادت ہے، شیخ المطلق

 ریاض.... مشیر ایوان شاہی اور سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے واضح کیا ہے کہ معروف شرعی ضوابط کے مطابق اسلامی حجاب کی پابندی کرنے والی مسلم خواتین اللہ کی تابعدار ہیں۔ اسلامی حجاب عبادت ہے ۔ اسکے استعمال میں خواتین اور معاشرے کوتحفظ حاصل ہوتا ہے۔ یہ پاکدامنی کا اہم وسیلہ ہے۔ ہر وہ لباس جس سے ”ستر “ کا ہدف حاصل ہوتا ہو اور شرعی شرائط پر پورا اترتا ہو وہ قابل قبول حجاب شمار کیا جائیگا۔ خواہ وہ سر پر لیا جانے والا ٹوپی برقع ہو یا بازو پر ڈالا جانے والا عبایہ ہو یا اسکے سوا کوئی اور ہو۔ وہ لباس جس سے پورا جسم چھپ جائے ڈھیلا ڈھالا ہو اور جسم کے نقوش واضح نہ ہورہے ہوں، وہ حجاب شمار ہوگا۔
 

شیئر: