Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج میں قدیم ’الشریعہ پیلس مسجد‘ کی تعمیرِ نو مکمل

مسجد شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن کے دورحکومت میں تعمیر کی گئی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
مملکت کی ثقافتی شناخت کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں تاریخی مساجد اور ان کے تعمیری لینڈ مارکس کے تحفظ کے لیے، ’پرنس محمد بن سلمان پروجیکٹ‘ کے دوسرے مرحلے میں ریاض کی جنوبی کمشنری الخرج میں قدیم ’ الشریعہ پیلس مسجد‘ کی تعمیرِ نو کا کام مکمل کرلیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد سال ہجری 1338 میں شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن کے دورحکومت میں تعمیر کی گئی تھی، سعود الکبیر محل البجادی میں الشریعہ پیلس مسجد کی تاریخی اہمیت ہے۔
مسجد کی تعمیرِ نو سے قبل اس کا مجموعی رقبہ 314 مربع میٹر تھا جبکہ اس میں 90 نمازیوں کی گنجائش ہوتی تھی، مسجد میں ایک مرکزی ہال، بیرونی کھلا صحن اور ’خلوہ‘ (تہ خانہ) بنایا گیا تھا۔ علاقائی روایتی تعمیر پر مشتمل مسجد انتہائی سادہ تھی۔
مسجد کی تعمیرِ نو کے بعد اس کا مجموعی رقبہ 371 مربع میٹر ہو گیا جبکہ نمازیوں کی گنجائش 90 سے بڑھ کر 150 تک پہنچ گئی۔
علاوہ ازیں مسجد میں مردوں اور خواتین کے لیے وضو خانے بھی تعمیر کیے گئے۔
واضح رہے ماضی میں الشریعہ پیلس مسجد کا شمار الخرج کمشنری کے شہر الھیاثم میں دینی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

 

شیئر: