Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں زلزلہ نہیں ہوا، افواہ بے بنیاد، جیولوجیکل سروے

جدہ: جدہ میں زلزلہ نہیں ہوا۔ سعودی جیولوجیکل سروے کے آلات میں کسی قسم کے جھٹکے ریکارڈ نہیں ہوئے۔ بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا کہ سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ 
مزید پڑھیں: جدہ میں آج تمام اسکول بند رہیں گے
جدہ میں معاملات کنٹرول میں ہیں ۔ خوامخوا بے چینی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں زلزلے کے جھٹکوں کے متعلق اس سے قبل بھی بے پر کی اڑائی جاتی رہی جس کی تردید کی گئی ہے۔ماحولیات اور زلزلوں کے متعلق معلومات فراہم کرنے والے سرکاری ادارے کی رپورٹوں پر یقین رکھا جائے، اس کے علاوہ دیگر تمام ذرائع غیر مصدقہ ہیں۔
جدہ کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 
 

شیئر: