عریبیئن گلف کپ: الحمامی کا فیصلہ کن گول، سعودی عرب کی شاندار جیت
عریبیئن گلف کپ: الحمامی کا فیصلہ کن گول، سعودی عرب کی شاندار جیت
جمعرات 24 ستمبر 2026 13:06
عراق اور عمان کے درمیان 1-1 کے ڈرا نے گرین فالکنز کو گروپ میں ٹاپ پر پہنچا دیا (فوٹو: سعودی نیشنل ٹیم ایکس)
بدھ کی شب الاہلی سٹیڈیم میں موجود سعودی شائقین کے لیے اس کا اختتام اس سے بہتر نہیں ہو سکتا تھا۔ 73ویں منٹ میں، محمد ابو الشامات نے همام الحمامي کی طرف ایک لمبا ترچھا پاس پھینکا جنہوں نے اندر کی طرف کٹ کر کے گول کی سمت شاٹ ماری جو کھیل کا واحد گول ثابت ہوا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ گول بالکل اسی وقت ہوا جب سعودی شائقین نے ملک کے 96ویں یومِ تاسیس کے موقع پر سٹینڈز کے وسط میں ایک شاہین کا ٹِفو لہرایا۔
الہمامی کی شاٹ کویتی سینٹر بیک یوسف الحقان سے ٹکرا کر نیٹ میں چلی گئی لیکن واضح مواقع ضائع ہونے سے بھرپور میچ کے بعد، سعودی شائقین کو 0-1 کی فتح کے ساتھ خوشی خوشی گھر بھیجنے کے لیے یہ کافی تھا، جس نے شام کے اوائل میں عراق اور عمان کے درمیان 1-1 کے ڈرا کے بعد گرین فالکنز کو گروپ میں ٹاپ پر پہنچا دیا۔
ٹورنامنٹ سے قبل ڈسپلنری وجوہات کی بنا پر ٹیم کے ممکنہ طور پر سب سے اہم کھلاڑی مصعب الجویر کو سکواڈ سے باہر رکھے جانے کے بعد، صالح اور محمد ابو الشامات کے ساتھ ساتھ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری محمد کنو اور ناصر الدوسری پر آ گئی۔
یہ جوڑی آگے موجود عبداللہ الحمدان کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کا بنیادی مرکز تھی لیکن النصر کے اس سٹرائیکر کے لیے یہ نہ بھولنے والی رات ثابت ہوئی۔
ان کا بدترین لمحہ 58ویں منٹ میں آیا جب الہمامی نے ٹریویلا پاس کے ذریعے ان کے لیے موقع بنایا مگر الحمدان خود گول کے بالکل سامنے ہونے کے باوجود گیند کو پیچھے لے گئے اور محمد ابو الشامات کو پاس دے دیا۔ الشامات کو عبدالعزیز مراد نے سلائیڈنگ ٹیکل کے ذریعے روک دیا۔
سعودی شائقین نے ملک کے 96ویں یومِ تاسیس کے موقع پر میچ سے لطف اٹھایا (فوٹو: سعودی نیشنل ٹیم ایکس)
کویت نے زیادہ تر 4-1-4-1 کی ترتیب کے ساتھ دفاع کیا جس کا مقصد سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو وائڈ ایریاز میں دھکیلنا تھا لیکن اس نے بالآخر 73ویں منٹ میں ان کی محنت پر پانی پھیر دیا۔
جیسے ہی شائقین نے شاہین کے ٹفو کی نمائش مکمل کی، محمد ابو الشامات نے تقریباً 40 گز کے فاصلے سے گیند حاصل کی اور بائیں جانب الہمامی کو ایک بہترین ترچھا پاس دیا۔ ونگر نے باکس کے کنارے پر اپنے پاؤں کے بیرونی حصے سے گیند کو خوبصورتی سے قابو کیا، جس کے بعد وہ راشد الدوسری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اندر آئے اور شاٹ مار دی۔ یہ کوشش الحقان سے ڈفلیکٹ ہو کر ان کے اپنے ہی نیٹ میں چلی گئی۔
چند منٹ بعد، سعودی گول کیپر نواف العقیدی کی رات اس وقت اچانک ختم ہو گئی جب وہ ایک کراس کو پکڑنے کے لیے آگے بڑھے، اور خالد المرشد حادثاتی طور پر ان سے ٹکرا گئے۔ ان کی جگہ ورلڈ کپ کے ہیرو محمد العویس میدان میں آئے اور سعودی عرب کو فتح حاصل کرنے میں مدد کی۔
عریبیئن گلف کپ کے مقابلے جمعرات کو گروپ بی کے میچز کے ساتھ جاری رہیں گے (فوٹو: سعودی نیشنل ٹیم ایکس)
عریبیئن گلف کپ کے مقابلے جمعرات کو گروپ بی کے میچز کے ساتھ جاری رہیں گے۔ یو اے ای شام 6 بجے یمن کے خلاف اپنے سفر کا آغاز کرے گا جس کے بعد رات 9 بجے قطر کا مقابلہ بحرین سے ہوگا۔