Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیجنگ کے مال میں چاقو سے حملہ،خاتون ہلاک

 بیجنگ ...بیجنگ کے معروف میگا مال میں چاقو کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ اس کی شناخت 30 سالہ چینی شہری زو کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کےمطابق حملہ آور تنہا تھا۔ حملے کے محرکات سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ چینی میڈیا نے فوٹیج دکھائے جس میں حملے کے بعد میگا مال کے فرش پر خون پڑا دکھایا گیا ہے۔
 
 
 

شیئر: