Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کارنر

سبزی کو لمبے عرصے تک تازہ رکھنے کیلئے دو چمچ سرکہ  پانی میں ملادیں اور سبزی کو اس میں بھگو کر نکال لیں اس طرح سبزی کئی دن تک تازہ رہے گی .
پنیر کو زیادہ عرصے تک تازہ رکھنے کیلئے پنیر کے چاروں طرف نمک لگاکر کپڑا لپیٹ دیں . اس طرح پنیر کئی ہفتوں تک خراب نہیں ہو گا .
گندم کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے اسے بوری یا کسی ٹن کے ڈبے میں بھر کر اس میں تھوڑے سے میتھی کے خشک کیے ہوۓ پتے پیس کر ملا دیں اور ڈبے کا منہ  اچھی طرح سے بند کر دیں . 
اگر انڈوں  پر چربی مل کر پسے ہوئے نمک میں دبا دیا جائے توانڈے ایک  ماہ تک خراب نہیں ہونگے .
گرمیوں میں گوشت کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے کپڑے کا ٹکڑا لے کر اسے سرکہ اور پانی سے تر کر لیں  اور پھر گوشت  کو اس میں لپیٹ کر رکھ دے تو وہ کافی دنوں تک  خراب نہیں ہو گا .

شیئر: