Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ : عمارت میں آتشزدگی ، 5جاں بحق 16زخمی

شارجہ .....متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے بوطینہ کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق 16 زخمی ہو گئے ۔ آگ 4 منزلہ عمارت کی پہلی منزل کے فلیٹ میں لگی تھی ۔ آتشزدگی سے دھواں پوری عمارت میں بھر گیا جس کے سبب عرب ملک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اسکے 2 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ عمارت کی دوسری منزل پر رہنے والوں میں سے ایک پاکستانی اور دوسرا ہندوستانی باشندہ بھی دم توڑ گیا ۔ زخمیوں میں 10 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو امدادی کارروائی میں شریک تھے ۔ تمام زخمیوں کو شہری دفاع کے امدادی یونٹس نے اسپتال منتقل کر دیا ۔ 
 
 
 

شیئر: