سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغے گئے تین کروز میزائل تباہ کر دیے
حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کو ریاض کی جانب داغے جانے والے تین حوثی کروز میزائلوں کو مار گرایا۔
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ’ریاض ریجن میں تین کروز میزائلوں کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔‘
یہ میزائل حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سعودی عرب میں شہری تنصیبات جن میں ایئرپورٹس اور انرجی انفرا سٹرکچر شامل کو نشانہ بناتی رہی ہے۔
