Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اسلامی امور سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات

ریاض.... وزیر اسلامی امور اور دعوة والارشاد امور شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ سے مجلس علماءپاکستان کے نگران اعلی حافظ محمد طاہر اشرفی نے ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مولانا اشرفی ان دنوں مملکت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔ حافظ اشرفی نے کہا کہ دفاع حرمین کے لئے ہم مملکت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ مملکت کا امن و امان ہمیں بے حد عزیز ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے ضیوف الرحمان کے آرام و سکون کے لئے جو مثالی اقدامات کئے جاتے ہیں وہ سب پر عیاں ہیں ۔ مملکت کے قائد ہر ایک کےلئے قابل احترام ہیں ۔ 
 

شیئر: