Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں گم ہونے والا نوجوان مل گیا

۔ تبوک .... فلاحی انجمن " عون " نے تبوک کے نواحی صحرائی علاقے میں گم ہونے والے نوجوان کو تلاش کر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق حسام نامی نوجوان 6 دن سے صحرائی علاقے میں گم ہو گیا تھا جس کے بارے میں سوشل میڈیا کافی سرگرم رہا ۔ حسام کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ تبوک سے 160 کلومیٹر جنوب میں صحرائی علاقے میں گم ہو گیا تھا آخری بار اسکا رابطہ اپنے اہل خانہ سے ہوا جس میں اس نے کہا کہ میں کہاں ہوں مجھے کچھ معلوم نہیں ۔ عون نامی فلاحی انجمن کے اہلکارو ںنے گمشدہ نوجوان کو تلاش کیاجس کی حالت انتہائی خراب تھی اسے اسپتال میں داخل کروایا دیا گیا ۔ 
 

شیئر: