Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا میں خاتون مہم جو نے خطرناک برمی اژدھا پکڑ لیا

فلوریڈا .... کہتے ہیں کہ ہمت اور جرات صرف مردوں تک محدود نہیں خواتین بھی ایک سے ایک کارنامے انجام دے سکتی ہیں۔ یہ بالکل درست بات ہے اور یہاں رہنے والے ایک جوڑے نے اس بات کو بالکل سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیوی  سیروٹ نامی  خاتون  نے اپنے ہاتھوں سے اور کسی حفاظتی بندوبست کے بغیر خطرناک برمی اژدھے کو پکڑ لیا۔ اسکے ساتھی کائل نے موقع کی وڈیو تیار کی اور اسے’’ سیوی ڈی سیویج‘‘ کے کیپشن کے ساتھ جاری کردیا۔ جاری ہونے والی تصویر اور وڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس طرح سیوی نے اس اژدھے کو پکڑا ہے وہ اژدھے پکڑنے والے بہت سارے مرد ماہرین سے بہتر انداز اور ہمت کا مظاہرہ ہے۔ اسے پکڑنے کے لئے سیوی نے پہلے اسکی گردن دبوچی او رپھر اس کے بل کھاتے ہوئے بدن سے خود کو بچانے میں کمال دکھادیا۔ یہ اژدھا گرفت میں آنے کے بعد سیوی کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتا تھا مگر حاضر دماغی، ہوشیاری اورہمت تینوں چیزوں نے سیوی کو کامیاب کیا۔ واضح ہو کہ سیوی اوراس کے دوست کائل ان 25شکاریوں میں شامل تھے جنہیں برمی اژدھوں کو پکڑنے کے ایک ہزار امیدواروں میں سے چنا گیا تھا۔ سیوی کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اب تک جن لوگوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ان میں وہ سب سے کم عمر ہیں۔ اس موقع کی وڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوچکی ہے اور خواتین تنظیموں کے علاوہ مرد ادارے بھی اس کی بہادری اور ہمت کے گن گاتے نظر آرہے ہیں۔

شیئر: