Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ یونیورسٹی احاطے میں آج داخلہ ممنوع

لکھنؤ۔۔۔۔لکھنؤ یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کیلئے سرکلر جاری کرکے واضح کیا کہ وہ یونیورسٹی کے احاطے میں داخل نہ ہوں۔ یونیورسٹی پراکٹر ونود سنگھ نے کہا کہ مغربی ماحول سے متاثر بعض طلباء و طالبات 14فروری کو ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں ۔ یونیورسٹی کے تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کا احاطہ تہوارکے موقع پر بند رہے گا۔ اضافی کلاسز ، پریکٹیکلز یاکسی قسم کی ثقافتی سرگرمیاں نہیں ہون گی۔ طلبہ و طالبات کو احاطے میں آنے کی اجازت نہیں۔طلبہ و طالبات کے والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو آج یونیورسٹی نہ بھیجیں۔ جولوگ یونیورسٹی کے کیمپس میں گھومتے پھرتے یا بیٹھے ہوئے پائے جائیں گے، ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: