عالمی مقابلے میں مکہ مکرمہ کے طلبہ کی شاندار کامیابی، 41 تمغے جیت لیے
طلبہ نےگلوبل سیکیورٹی اینڈ انویشن مقابلے میں 3 طلائی کے تمغے حاصل کیے(فوٹو،ایکس)
مکہ مکرمہ کے طلبہ نے گلوبل سیکیورٹی اینڈ انویشن نمائش و مقابلے ’سیف 2026 ‘ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 41 تمغے اپنے نام کرلیے۔
ایس پی اے کے مطابق مقابلوں میں مکہ ریجن کے طلبہ نے تین سونے ، 17 چاندی اور 21 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ یہ کامیابی طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور عالمی سطح کے سائنسی مقابلوں میں ان کی موثر شرکت کا عملی ثبوت ہے۔
عالمی مقابلوں میں نمایاں مکہ مکرمہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے باصلاحیت طلبہ کی تلاش، ان کی سرپرستی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے جاری کوششوں کا نتیجہ ہے۔
اس مقصد کے لیے ایسا تعلیمی ماحول فراہم کیا جارہا ہے جو سائنسی سوچ، تحقیق ، ڈیزائن اور جدت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جبکہ معیاری پروگراموں اور اقدامات کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں اپنی قابلیت منوانے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
حاصل ہونے والے نتائج طلبہ اور ان کے اہل خانہ و تعلیمی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کی اہمیت بھی اجاگر کرتے ہیں۔ باصلاحیت و تخلیقی ذہن رکھنے والے طلبہ کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی سے نہ صرف انہیں مزید کامیابیوں کے مواقع مل رہے ہیں بلکہ ایک ایسی تخلیقی اور اختراع پسند نسل کی تیاری میں بھی مدد مل رہے ہے جو مملکت کی ترقی کے سفر اور ویژن 2030 کے اہداف کے حصول میں موثر کرداد ادا کرسکے گی۔