Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر لائسنس ٹریول وٹکٹ ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

جالندھر۔۔۔۔ ڈی سی وریندر کمار شرما نے کہا کہ جالندھر ضلع میں قائم ٹریول ایجنسیوں اور امیگریشن کنسلٹنٹس اور ٹکٹ ایجنٹوں کیلئے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت لائسنس لینا ضروری ہے۔ بغیر لائسنس کام کرنیوالے ایجنٹوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جن ایجنٹوں نے لائسنس کیلئے درخواست نہیں دی وہ جلد سے جلد درخواست جمع کرادیں۔ فارم کے ساتھ دیگر ضروری دستاویزات کی تفصیلات بھی متعلقہ ادارے کو پیش کریں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ رجسٹرڈ ایجنٹوں سے ہی اپنے معاملات کی بابت رابطہ قائم کریں۔کسی قسم کی دھوکہ دہی کی صورت میں پولیس کو مطلع کریں۔

شیئر: