Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی چلاتے ہوئے13سالہ لڑکا گرفتار

جدہ: محکمہ ٹریفک نے ایک 13سالہ لڑکے کو جدہ کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی جس میں 13سالہ سعودی لڑکا گاڑی چلارہا تھا۔ محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ لڑکے کو حراست میں لے کر معاملہ طے ہونے تک والد کے حوالے کردیا گیا البتہ گاڑی قبضے میں لینے کا حکم بھی جاری کردیا گیا۔ سعوی ٹریفک قانون کے بموجب لڑکوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں۔ 

شیئر: