Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے دوحہ میں قطری اور یمنی وزرا کی ملاقات

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے پیر کو دوحہ میں قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی اور یمن کے نائب وزیرخارجہ مصطفی نعمان نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق او آئی سی کے صومالیہ سے متعلق رابطہ گروپ کے اجلاس کے موقع پر قطری وزیر مملکت سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقومی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یمنی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان اور نائب وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل مشطر العنزی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: