Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر سے شاہ سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر پوٹین سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور روس کے دو طرفہ منفرد تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقو ںکا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے شامی بحران کے حوالے سے واضح کیا کہ اس کے سیاسی حل اور شامی عوام کی مشکل ختم کرنے کیلئے مزید جدوجہد کرنا ہوگی۔دونوں رہنماﺅں نے دونوں ملکوں کے درمیان عالمی اقتصاد کی بہتری کیلئے بین الاقوامی تیل منڈی میں استحکام کی خاطر مفید تعاون کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 
 

شیئر: