Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئیں الماری سیٹ کریں‎

الماری کھولی اور کپڑوں کا ایک ڈھیر زمین پر آگرا  . جب الماری کھچا کھچ بھری ہوئی ہو اور چیزیں بے ترتیبی سے رکھی ہو ں تو ایسا ہی ہوتا ہے  .  اور  ہم کیا کرتے ہیں اپنی ضرورت کے کپڑے ڈھونڈے  اور نیچے پڑا ڈھیر اٹھا  کر  ایک بار پھر ویسے ہی الماری میں ٹھونس دیا . کیا  اس طرح الماری کبھی ٹھیک ہو سکے گی ؟  چلے آئیں آج الماری سیٹ کرتے ہیں .  پہلے تو الماری صاف کرنے کے لیے جھاڑو  ، ڈسٹر اور پلاسٹک بیگ وغیرہ کا انتظام کریں .  الماری کے اوپری اور پچھلے حصے پر موجود گردوغبار صاف کریں .  اب الماری کے اندر موجود گنجائش کے مطابق سامان کو مختلف حصوں میں بانٹ کر رکھنا شروع کریں  . سکارف اور بیگز علیحدہ رکھیں اور کپڑے اور جوتے علیحدہ علیحدہ خانوں میں سیٹ کریں .  ہینگر میں رکھنے والا سامان اور تہہ کرنے والی چیز یں ایک جانب رکھیں .  اس طرح انہیں نکالنے  میں بھی آسانی ہو گی اور چیز یں  بھی سلیقے سے رکھی ہوئی نظر آئیں گی .
 الماری میں صرف ضروری سامان ہی رکھیں اور تمام غیر ضروری سامان سے چھٹکار حاصل کریں  . ایسے ملبوسات اور سامان جو فروخت کیا جاسکتا ہو یا کسی فلاحی ادارے میں دینے کے قابل ہوں انہیں دوبارہ اپنے وارڈروب کا حصہ مت بنائیں  . الماری میں رکھے جانے والا سامان بھی مخصوص سیکشن میں بانٹنا ضروری ہے   جیسے کہ روزمرہ  پہنے جانے والے ملبوسات ،  دفتر پہن کر جانے والے ملبوسات اور  گھریلو تقریبات میں پہنے جانے والے ملبوسات علیحدہ رکھیں .جینز اور کرتیاں ، ا سکارف ،  بیگز ،  سینڈل ،  شادی بیاہ کے خاص ملبوسات ،  استری شدہ ملبوسات  ، ہینگر میں رکھے جانے والے یاتہہ لگاکر رکھے جانے والے کپڑے یا ٹی شرٹ ، نائٹ سوٹ  ، یونیفارم اور بغیر سلے نئے ملبوسات وغیرہ کو دوسرے خانوں میں رکھا جاسکتا ہے .  اس طرح تمام چیزیں ترتیب سے رکھی نظر آئیں گی . اس سے نہ صرف چیزیں نکالنے میں آسانی ہو گی بلکہ آپ کا سلیقہ اور صفائی بھی ظاہر ہو  گی . 
یہ بھی پڑھیں :ہترین قدرتی فیس ماسک

شیئر:

متعلقہ خبریں