Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے میں ایک لاکھ اسامیوں کیلئے درخواست طلب

نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ریلوے میں ملازمت کیلئے ہائی اسکول سے لیکر آئی ٹی آئی پاس نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ  خالی اسامیوں کو پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خواہشمندامیدواروں سے ان اسامیوں کیلئے درخواست دینے کی اپیل کی ہے۔ گوئل نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر ان اسامیوں کیلئے درخواست دہندگان سے کہا کہ وہ  12مارچ2018 تک درخواست جمع  کرادیں۔واضح ہو کہ ان اسامیوں پر تقرری کیلئے ریلوے کے مختلف شعبوں میں پہلے سے زیر تربیت افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

امیدوار محکمہ ریلوے کی ویب سائٹ

پر درخواست ارسال کرسکتے ہیں

 

شیئر: