مدینہ منورہ ایئرپورٹ کی کارکردگی بہترین رہی، جائزہ رپورٹ
گزشتہ ماہ فضائی کمپنیوں کے خلاف 1235 شکایات موصول ہوئیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے گزشتہ ماہ کے دوران نیشنل ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2026 میں فضائی کمپنیوں کے خلاف مجموعی طورپر 1235 شکایات موصول ہوئیں۔
سعودیہ ایئر لائن کے حوالے سے سب سے کم شکایات موصول ہوئیں جو ہر ایک لاکھ مسافروں میں 23 تھیں جبکہ مقررہ وقت میں 100 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
فلائی ناس کا نمبر دوسرا تھا جس کے خلاف ہر ایک لاکھ میں سے 44 شکایات، جبکہ فلائی اے ڈیل کا یہ تناسب 87 تھا جس کے ساتھ اس کا نمبر تیسرا رہے۔
چوتھے نمبر پر ریاض ایئر رہی جہاں ہر ایک لاکھ مسافروں میں سے 270 نے شکایات موصول ہوئیں، جبکہ شکایات کے ازالے کی شرح 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مسافروں کی جانب سے سب سے زیادہ شکایات پروازوں کے حوالے تھیں جبکہ سامان بعدازاں ٹکٹوں کے بارے میں شکایات نوٹ کی گئیں۔
ماہانہ سروے رپورٹ میں ہوائی اڈوں کی درجہ بندی میں 6 ملین سالانہ مسافروں والے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے زمرے میں مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سب سے کم شکایات کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
کم ترین شکایات درج ہونے والے ہوائی اڈوں میں دوسرا نمبر قصیم کے شہزادہ نایف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ملا۔ یہاں ہر ایک لاکھ مسافروں کے مقابلے میں شکایات کا تناسب ایک فیصد جبکہ شکایات کے ازالے کی شرح 100 فیصد رہی۔
خیال رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں سے رابطے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے کی بنیاد پر رابطہ سروس موجود ہے جس کے لیے یونیفائیڈ نمبر 1929 اور واٹس اپ نمبر 0115253333 مخصوص کیا گیا ہے۔