Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں نجی اوقاف کے اثاثے 300ارب ریال

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب میں نجی اوقاف کے اثاثے 300ارب ریال تک پہنچ گئے۔ ان کے انتظامات عام افراد ،انجمنیں اور بغیر منافع کی بنیاد پر کام کرنیوالی کمپنیاں اور ادارے کررہے ہیں۔یہ مملکت میں فلاحی اداروں کی آمدنی کا تقریباً 49فیصد ہیں۔ سعودی حکومت کی زیر نگرانی اوقاف کی قیمت کا اندازہ54ارب ریال لگایا گیا ہے۔ یہ اعدادو شمار مشرقی ریجن میں ایوان صنعت و تجارت نے جاری کئے ہیں۔ دریں اثناء اوقاف فورم نے موقوفہ جائدادوں سے بھرپوراستفادے کیلئے انویسٹمنٹ فنڈجاری کرنے کی ترغیبات پیش کرنے کی سفارش کی ہے۔

شیئر: