Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روسی بحریہ کے حملے

 ماسکو ۔۔۔روسی بحریہ نے شام میں مختلف فوجی کارروائیوں کے دوران داعش کے ایک ہزار سے زائد مراکز اور اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔یہ بات روسی بحریہ کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ جنرل ولادیمیر کوورلف نے ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں اب تک 400سے زیادہ فضائی مشن انجام دیے گئے جن کے دوران ایک ہزار کروز میزائل داغے گئے۔ جنرل ولادیمریر کورلوف نے کہا کہ روس کے فضائی آپریشن کے نتیجے میں داعش کے ایک ہزار250 ٹھکانوں اور اڈوں کو تباہ کردیا گیا۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ روسی وزرت دفاع نے شام میں تعینات اپنے فوجیوں کے لیے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑا شمسی طوفان آ ج زمین سے ٹکرا ئے گا ،ناسا

شیئر: